ایبٹ آباد نتھیا گلی بکوٹ روڈ سے ایکسویٹر مشین کھائی میں جا گری،حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔
ریکسکیو ٹیم کے مطابق بکوٹ روڈ پر کام کے دوران ایکسویٹر کھائی میں جا گرا،جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کے مطابق ڈرائیور ایکسویٹر کے نیچے دب گیا، زخمیوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ،دو زخمیوں کو کھائی سے نکال لیا گیا، جبکہ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔