پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی طلاق کی پیشگوئی

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کے درمیان طلاق ہونے کی پیشگوئی ہو گئی۔

کے آر کے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کے درمیان طلاق کی پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا کہ ’پرینیتی چوپڑا، راگھو چڈھا سے اپنی راہیں جدا کرلیں گی اور اس کے بعد راگھو چڈھا کے پاس برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اگر پرینیتی چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی  ہیں تو اُنہیں بھی سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینا ہوگی اور اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ کبھی بھارت واپس نہیں آسکیں گی اور یہ وہ قبول نہیں کریں گی‘۔

یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے گزشتہ سال 24 ستمبر کو بھارت کی عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا سے شادی کی ہے۔