چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کی حامی ہے۔
پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات چیت کیلئے ایک کھڑکی کھلی رکھنی چاہیے ہمیں تصادم کی بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کے نام بانی تحریک انصاف نے مذاکرات کیلئے دیے ہیں کہ ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ابھی تک مذاکرات کیلئے باضابطہ کمیٹی نہیں بنائی گئی۔