شہری نے ایبٹ آباد میں ’گے‘ کلب کھولنے کی اجازت مانگ لی

خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے رہائشی نے ضلعی انتظامیہ کو انوکھی درخواست دیدی ۔پریتم گیانی نامی شخص نے  ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے’گے‘ کلب کھولنے کی اجازت طلب کرلی ۔

 

پریتم گیانی نامی شخص نے ڈپٹی کمشنر  ایبٹ آباد سے ملاقات کے دوران درخواست دی ہے کہ وہ’گے‘ کلب کھولنا چاہتے ہیں، اجازت دی جائے ۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے درخواست اے ڈی سی کو مارک کر دی، اے ڈی سی نے درخواست کو ناقابل قبول قراردیکر داخل دفتر کرنے کا حکم دے دیا ،درخواست سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

 

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کلب کھولنے سے ہم جنس شہریوں کیلئے آسانی پیدا کرے گا، کلب کا نام لورینزو گے کلب ہوگا جہاں ہم جنس مل سکیں گے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کلب میں کسی کو جنسی تعلق قائم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ ہم جنس پرست صرف ساتھ مل بیٹھ کر اچھا وقت گزار سکیں گے۔

 

 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنوکلر کلب بن سکتا ہے تو ہم جنس کلب کیوں نہیں بن سکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ کرائے کی عمارت میں ہم جنس کلب کھولنے کی اجازت دی جائے۔

 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مزید کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی وقت کلب کی نگرانی کر سکتی ہے۔