روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی ہوگئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 20 روپے کمی سے ڈالر 278 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے، کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں دس پیسے اضافہ ہوا اور 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا۔
کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا،100انڈیکس میں 261پوائنٹس کااضافہ ہوا،100انڈیکس 72919کی سطح پرپہنچ گیا،گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس 56 پوائنٹس اضافے سے 72 ہزار 658 پر بند ہوا۔