آپ نے گھر کو ٹھنڈا کرنے کے بہت سے طریقے سنے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو اتنے سادہ اور آسان طریقے بتائیں گے جن سے آپ شدید گرمی میں نا صرف اپنے گھر کا ماحول ٹھنڈا اور پرسکون کرنے میں کامیاب ہوں گے بلکہ اس میں کوئی خرچہ بھی نہیں ہوگا۔ سب سے اچھی بات یہ تمام طریقے ماحول دوست ہیں اور ان کے کسی قسم کے مضر اثرات نہیں۔
کمرے کے تمام کھڑکیوں اور دروازے پت چادریں گیلی کر کے لٹکا دیں۔ یہ طریقہ اس وقت بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس وقت لائٹ گئی ہو یہاں تک کہ پنکھا بھی نہ چل رہا ہو۔ فرش پر پانی سے پونچھا لگائیں۔ کمرا کافی ٹھنڈا ہوجائے گا۔ اگر بجلی موجود ہو تو کمرے کی کھڑکیاں دروازے بند کر کے بھی تپش روک کر اے جیسی ٹھنڈک پیدا کی جاسکتی ہے۔پنکھے کے نیچے یا کھڑکی کی جانب ایک پیالے میں برف بھر کر رکھ دیں۔ اس طرح کمرے میں موجود تمام لوگوں کو ٹھنڈی ہوا مل سکتی ہے۔
گرمی کم کرنے کا یہ طریقہ اسپین میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسپین کے گھروں میں مٹی کے بڑے بڑے برتن اور گھڑوں میں پانی بھر کر کمروں اور دالانوں میں رکھا جاتا ہے جنھیں “بوتیجو“ کہتے ہیں۔ گھڑے کی مٹی نہ صرف پانی کو ٹھنڈا رکھتی ہے بلکہ کمرے میں گرم ہوا کو مٹی میں جذب کرکے کمرے کے درجہ حرارت کو بھی ٹھنڈا کرتی ہے۔ اگر پانی سے بھرا مٹکا پنکھے کے نیچے یا سامنے رکھیں تو بہت جلد کمرے کی گرمی کم ہوجائے گی۔
خس یا ٹاٹ کے پردے پہلے ہر گھر میں موجود ہوتے تھے جو نا صرف سورج کی تپش کو روکتے تھے بلکہ گھر کو خوشبودار ٹھنڈا ماحول فراہم کرتے تھے۔ آج بھی ائیر کولر کے اندر خس کا ایک ٹکڑا کولر کی ہوا ٹھنڈی کرنے کے لئے موجود ہوتا ہے۔ آپ بھی ٹاٹ کے پردے گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں میں ضرور لگائیں اور ان کو گیلا کرکے ٹھنڈی ہوا کا لطف اٹھائیں
سورج کی تیز شعاعیں سب سے پہلے گھر کی چھت پر پڑتی ہیں اور گھر کے درودیوار شدید گرم ہوجاتے ہیں۔ اگر گھر کی چھت پر پودے لگائے جائیں تو پودے سورج کی تمازت اپنے اندرت جذب کرکے آپ کے گھر کی چھت کو مسلسل ٹھنڈا رکھیں گے۔ اس کے لئے ہم آپ کو بہترین آئیڈیا یہی دیں گے کہ اپنے گھر کی چھت پر کچن گارڈن بنالیں جس سے گھر کو ٹھنڈک کے ساتھ ساتھ موسم کے سبزی اور پھل بھی آسانی سے مل جائیں گے