آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات سمیت 6 اہم امور پر بریفنگ مانگ لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی ار حکام آئی ایم ایف کو نئے ٹیکس اقدامات سمیت 6 اہم امور پر بریفنگ دیں گے، جبکہ رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف میں ناکامی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق تاجردوست اسکیم کی ناکامی کی وجوہات بھی آئی ایم ایف کے گوش گزار کی جائیں گے جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس اسکیم کو موثر طریقے سے نافذ نہ کرنے پر بھی بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے ذیلی دفاتر کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے اقدامات پر بھی عالمی ادارے کو بریفنگ دی جائے گی۔