پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: ملک میں 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 9.70 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

اوگرا پندرہ مئی کو سمری وزرات خزانہ کو ارسال کرے گا۔ یہ موجودہ مہینے میں لگاتار دوسرا ریلیف ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد 16 مئی جمعرات سے ہوگا۔


واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے جسے عوام تک منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔