ایک ہفتے کےدوران زرمبادلہ کےسرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: پاکستان کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق 6 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 55 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

یوں، گزشتہ ہفتے کے اختتام تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 16 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔