جعلی افسران کے قصے تو بہت سنے تھے اب سرکاری ملازم بننے کیلئے جعلی امیدوار بھی سامنے آ گئے ۔
تفصیلا ت کےمطابق سوات پولیس میں انٹر ی ٹیسٹ کے دوارن انتظامیہ نے 15 جعلی امیدواروں کو گرفتار کر لیا ہے ،سوات سینٹر میں امیداروں نے اپنی جگہ دیگر امیدوار وں کو بیٹھایا تھا، سینٹر عملہ نے 15جعلی امیدوار وں کو پکڑ کرکبل پولیس کے حوالے کردیا ۔