مادر وطن کیلئے جان قربان کر دینے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مادر وطن کے لیے جان قربان کر دینے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، شہدا کی قربانیاں ہماراعزم مضبوط کرتی ہیں۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اہلکاروں کو اعزازات دینےکی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، ہمارے شہدا درحقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔

فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری دکھانے والے فوجی اہلکاروں میں اعزازات تقسیم کیے ، افسران اورجوانوں کو میڈلز، ستارہ امتیازملٹری اورتمغہ بسالت سےنوازاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔