ناجائز تعلقات سے منع کرنا خاتون کا جرم بن گیا، اوباش نے خاتون کوموت کے گھاٹ اُتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقے سنداھوں تارڑ میں اوباش خاتون کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر طیش میں آگیا اور اُس نے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو قتل کر دیا۔
مقتولہ کے شوہر کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزم گل شیر موبائل فون پر میری بیوی کو تنگ کرتا تھا، وہ میری بیوی سے نا جائز تعلقات رکھنا چاہتا تھا، بیوی کے مجھے بتانے پر میں نے ملزم کو سمجھایا تو اُس نے آ کر فائرنگ کر دی۔
شوہر نے ساتھیوں سمیت قاتل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جلالپور بھٹیاں پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔