مظفرگڑھ کے علاقے تھرمل بائی پاس پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق صحافی اشفاق احمد سیال کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تھرمل بائی پاس پر روکنے کے بعد ٹارگٹ کرکے قتل کیا،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اشفاق احمد سیال کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے.
پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی اشفاق احمد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مارچری منتقل کردیا گیا ہے، معاملے کی تحقیقات اور ملزموں کی تلاش جاری ہے.