لکی مروت میں نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کو ساتھی سمیت گاڑی میں اٹھا کرلے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مصروف ترین علاقے لاری اڈہ میں پیش آیا،جہاں نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر عارف اللہ نامی سپرنٹنڈنٹ کوساتھی سمیت گاڑی میں ڈال کر اٹھا لے گئے۔
عارف اللہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ میں بی پی ایس 17 کے سپرنٹنڈنٹ ہیں۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ اٹھانے والے ایف آئی اے سائبر کرائم کے بندے معلوم ہوتے ہیں۔
سعید اختر صدر آل کوآرڈینیشن کونسل کا کہنا ہے کہ دن دیہاڑے مین اڈے سے ایک سپرنٹنڈنٹ کو اغوا کرنا سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے،واقعہ پر سرکاری ملازمین سخت برہم ہیں،جلد مشاورت کے بعد سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔