خیبرپختونخوا؛ آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جاں بحق،2 افراد زخمی جبکہ دیر بالا میں دو مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق اور 3 دیگر لوگ زخمی ہوئےہیں۔  

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر  میں واقع وادی تیراہ میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ وادی تیراہ زرمنزہ میں پیش آیا،زخمیوں کو طبی امداد کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر دیربالا واڑی جیلاڑ کے مقام پر پک اپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق جبکہ 3 دیگر لوگ زخمی ہوگئے،زخمیوں کو مقامی  واڑی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جبکہ دیر بالا براول میں گیس لیکیج سے دم گھٹ کر 2جوان سال بھائی جاں بحق ہوئے،23 سالہ یوسف اور 16 سالہ نصیر پسران خیرالرحمن کمرہ میں گیس لیکج کی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے.