لاہور : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

لاہور کے علاقے مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان قتل، اقدام قتل سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کو ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا، ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

پولیس کے مطابق اعظم اجرتی قاتل اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا، جبکہ ہلاک ملزم صدیق مسیح سنگین نوعیت کی131 وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔