لودھراں کےعلاقہ چک نمبر28ایم میں سگندل قاتل نے چھ ماہ کےمعصوم بچے کو پانی میں ڈبو کرقتل کردیا۔
ڈی ایس پی دنیاپور عبدالراوف نے بچے کی گمشدگی کے دوگھنٹے بعد لاش پانی کی ٹینکی سے برآمد کرلی جبکہ قتل کامقدمہ بچے کی سگی ماں کےخلاف درج کرلیا گیا ،پولیس کاکہناہے کہ شیرخوار بچے کےقتل میں ملوث کسی بھی ہاتھ کو رعائت نہیں ملے گی .
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدریاض اور اسکی بیوی میں جھگڑا ہوا ،ریاض کی بیوی ناراض ہوکرمیکے چلی گئی اور بچہ گھر پرچھوڑ گئی،محمدریاض مزدوری کےلیے گھر سے باہرگیا اوربچے کو اپنی بہن کےپاس چھوڑ گیا.
ڈی ایس پی عبدالراوف کے مطابق پہلے بچے کی گمشدگی کی اطلاع ملی بعد میں لاش برآمد کی گئی ،ڈی ایس پی عبدالراوف کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہرپہلو سےتحقیق ہوگی جبکہ بچے کی پھوپھو بھی شک کےدائرےمیں ہے.
دوسری جانب خان پور میں گھریلو جھگڑے پر سسر نے مبینہ تشدد سے بہو کا قتل کردیا ، یہ واقعہ تھانہ سہجہ کی حدود چک 86 میں پیش آیا،ورثا کے مطابق 38 سالہ شبانہ کو سسر صادق نے تشدد کرکے قتل کیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مقتولہ کا شوہر روزگار کے سلسلہ لاہور مقیم ہے جبکہ مقتولہ شبانہ کے چار بچے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔