کراچی: سچل کے علاقے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں اہلیہ کے ناراض ہوکرمیکے جانے پرشوہر نے گلے میں رسی کا پھندالگا کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کے علاقے اسکیم 33 عبداللہ شاہ غازی گوٹھ بلاک 2 میں واقع مکان نمبر 43 سے ایک نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لینےکے بعد قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 24 سالہ فرحان عباسی ولد فاروق احمد کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ اوسچل شہزاد الیاس نے بتایا کہ متوفی نوجوان کےبھائی نے پولیس کوبیان دیا ہے کہ اتوارکواس کے بھائی کی اہلیہ ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی جس پراس کے بھائی نے دلبرداشتہ ہوکرگلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کرلی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔