خیبرپختونخوا میں گلیشیر پھٹنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے خیبرپختونخوا میں 21 سے 27 مئی تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا ، درجہ حرارت بڑھنے سے چترال کے گلیشیر پھٹنے کے امکانات ہیں۔
گلیشیئر پھٹنے سے چترال اور گلگت بلتستان کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،صوبے میں تیز ہوا اور گرد چمک کیساتھ بارش بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ محکموں کو فی الفور اقدامات اٹھانے کی سفارش کردی ہے۔
دوسری جانب وزارت صحت نے ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن کے گرم ترین وقت میں باہر جانے سے گریز کریں، سخت جسمانی سرگرمیوں سے پرہیز کریں،ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرزقائم کریں۔
سائے میں رہیں ، بچوں اور جانوروں کو کھڑی گاڑیوں میں نہ چھوڑیں ،کافی مقدار میں پانی پئیں اور سخت سرگرمیاں صبح اور شام کے اوقات میں کریں۔
مریضوں کو سوفٹ ڈرنکس یا چائے پر مشتمل کیفین اور چینی کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، جو پانی کی کمی کو بڑھا سکتا ہے۔
گرم مرطوب ماحولیاتی حالات کے دوران نمکین کھانوں اور چھتری کا استعمال کریں، ٹوپیاں، ہلکے رنگ کے ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں