مولانا فضل الرحمان جلد ہمارے الائنس کا حصہ بن جائیں گے، بیرسٹر گوہر علی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ گفتگو جاری ہے، امید ہے جلد وہ ہمارے الائنس کا حصہ بن جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر تمام کیسز سیاسی نوعیت کے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کو زدو کوب کیا ہے اور ان کی وردیاں پھاڑی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے کہا گیا کہ 9 مئی کو ہم نے ان کو روکا تھا، حالانکہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، یہ تو پاکستانی کا حق ہے کہ وہ پر امن احتجاج کر سکتا ہے، میں نے اسمبلی میں بھی کہا تھا اس طرح سے پولیس کا مورال گرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ گفتگو جاری ہے، امید ہے جلد وہ ہمارے الائنس کا حصہ بن جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ جو لوگ پارٹی کو چھوڑ کر جا چکے ہیں ان کے بارے میں بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کریں گے، ان لوگوں کو پارٹی میں شامل کرنا، ان کو عہدہ دینا تمام تر فیصلے بانی پی ٹی آئی کریں گے۔