دنیا میں ہر انسان کی کہانی مختلف اور حیران کن ہوتی ہے، کوئی اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کی بنا پر توجہ حاصل کر لیتا ہے تو کوئی خود کو ان واقعات کے باعث بدل لیتا ہے۔
حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کی جانب سے ایک ایسی ہی خاتون کی کہانی کو پبلش کیا گیا ہے، جو کہ آسمانی بجلی کا شکار ہو گئی تھی، جس کے بعد سے اسے مستقبل کا حال احوال معلوم ہو جاتا ہے۔
ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق الزبتھ کروہن 28 سال کی عمر میں ایک ایسے حادثے کا شکار ہوئی تھیں، جس کے بعد وہ مقبول ہو گئیں، الزبتھ اپنے بچوں کے ہمراہ مقامی سیناگاگ جا رہی تھیں کہ اسی دوران آسمانی بجلی کا شکار ہو گئیں تھیں۔
جس کے بعد میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ہلاک ہو گئی تھیں، تاہم جب انہیں واقعے کے بعد ہوش آیا تو وہ سب سے پہلے انہوں نے اپنی چھتری کو دیکھا۔
الزبتھ کا اپنے دعوے میں کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے مقام پر موجود تھیں، جس کو سوچ بھی نہیں سکتی تھیں، جب انہوں نے اپنے قدموں کو دیکھا تو وہ زمین سے اوپر تھے۔ وہ ایک گارڈن میں موجود تھیں، جو کہ دنیا میں کسی بھی گارڈن سے بلکل الگ تھا۔
الزبتھ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس غیرمعمولی مقام پر ان کی ملاقات مرحوم دادا سے ہوئی تھی، اس سب میں الزبتھ اس حد تک زخمی ہوئی تھیں کہ انہیں مردہ تصور کر لیا گیا تھا، تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے کوششیں کی جاتی رہیں۔
تاہم اس سب میں الزبتھ کی جانب سے دعوے میں مزید بتانا تھا کہ مختلف حادثات، واقعات، سونامی، زلزلوں سے متعلق انہیں خواب آتے تھے، جو کہ حقیقت میں بن جاتے۔
ڈیلی اسٹار کے مطابق الزبتھ کی اپنے مرحوم دادا سے ملاقات میں کچھ حیران کن واقعات کا تذکرہ کیا گیا تھا، جیسے کہ جیورج بش امریکی الیکشن میں جیت جائیں گے، اور ایسا ہی ہوا تھا۔
الزبتھ کی جانب سے کہنا تھا کہ مجھے کئی ماہ بستر پر گزارنے پڑے تھے، کیونکہ میرے پیر اس حد تک جل رہے تھے کہ چلنا مشکل تھا۔ یہی وجہ تھی کہ میں نیند زیادہ پوری کرتی تھی۔ نیند میں آنے والے خواب اس حد تک واضح ہوتے تھے کہ میں باریکی سے بیان کر سکتی تھی۔
بھیانک خوابوں میں خطرناک واقعات، سونامی، زلزلے، ہوائی جہاز کے حادثات، اور مزید بھیانک چیزیں شامل ہیں۔
ہوائی جہاز کے حادثے سے متعلق بھی الزبتھ کو خواب آیا تھا، ٹی ڈبلو اے فلائٹ 800 کو پیش آنے والے حادثے کے بارے میں الزبتھ کو پہلے ہی علم ہو گیا تھا، اپن دعوے میں الزبتھ نے بتایا کہ مجھے صحیح فلائٹ نمبر یاد تھا، مجھے یہ بھی یاد تھے کہ فلائٹ میں کتنے مسافر ہیں، یہ سب میرے لیے حیران کن تھا۔
واضح رہے الزبتھ نے اس حوالے سے 2 کتابیں بھی شائع کی ہیں، جس میں انہوں نے اپنی زندگی میں پیش آئے واقعات اور خوابوں سے متعلق ذکر کیا ہے۔