نواحی علاقے جگن کے مقام پر جنگلی ریچھ نے خاتون پر حملہ کر کے اسے مار ڈالا۔
خاتون صبح سویرے کھیتوں میں گھاس کاٹ رہی تھی کہ ریچھ نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی۔
ریچھ کے حملے میں دم توڑنے والی خاتون تین بچوں کی ماں تھی، خاتون کے لواحقین ڈی ایس پی آفس پہنچ گئے اور محکمہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، لواحقین کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ کے مختلف علاقوں میں ریچھ کے حملے معمول بن گئے۔
ڈی ایس پی سرکل بالاکوٹ نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، لواحقین پُرامن رہیں، داد رسی ہو گی۔