خیبر پختونخوا کے بجٹ کیلئَے تمام تر تیاریاں مکمل ، بجٹ آج پیش کیا جائے گا ۔ محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ 25-2024ء کا حجم 1700 ارب روپے سے زائد ہو گا۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئَے بڑی خوشخبری ہے کیونکہ اب کی بار بجٹ میں 10 تا 15 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے200ارب روپے رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔صوبے میں پراپرٹی ٹیکس شرح میں کمی، تمباکو پر صوبائی لیول پر ٹیکس لگانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔