’یہ مذاق ختم ہونا چاہیے، کلیش آف ٹائٹن کو ختم کریں، سیزفائر کریں‘: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس ملک کیلئے قوم کیلئے، یہ مذاق ختم ہونا چاہیے، ’کلیش آف ٹائٹن‘ کو ختم کریں، سیزفائر کریں۔

انہوں نے کہا کہ زیادتی تو ہمارے ساتھ ہو رہی ہے، ہم سب کو کہتے ہیں ہماری طرف سے سب کیلئے عام معافی ہے، ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ بات ہی نہیں کرنا چاہتے، ملک کی خاطر، قانون کی خاطر، معیشیت کیلئے، ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے ہم سب کر رہے ہیں۔