صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فی صد اضافہ کرنے کے ساتھ مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت آج 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، جس میں صوبے کے اخراجات 1654 ارب روپے ہوں گے اور صوبائی حکومت کا بجٹ ایک سو ارب روپے سرپلس ہوگا۔
علی امین گنڈاپور کی نسوار پر ٹیکس تجاویز کی سخت مخالفت
دریں اثنا صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران نسوار پر ٹیکس عائد کرنے پر ایک گھنٹہ سے زیادہ بحث ہوئی، جس میں بجٹ صوبائی بجٹ میں نسوار پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی، جس پر وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نسوار غریب لوگ استعمال کرتے ہیں، اس پر ٹیکس نہ لگایا جائے۔