وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی سرمایہ کاری سفارتی محاذ پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کا متحدہ عرب امارات کا دورہ تاریخی تھا، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا کہ یو اے ای کا 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف پر اعتماد کا مظہر ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ تاجر برادری کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف تجارت اور توانائی سے متعلق کام کر رہے ہیں، حکومت معاشی ترقی کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہر شعبے کی بہتری سے متعلق ٹاسک دے رکھے ہیں۔