قربانی کا جانور باندھنے پر جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔
کراچی کے علاقے کھوکھرا پار میں 25 سالہ معیز کو چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول نے عید قربان کے لیے جانور خریدا تھا اور باڑے میں باندھا تھا جس پر جھگڑا ہوا۔
اہل خانہ کے بیان کے مطابق مقتول معیز اپنا جانور لینے گیا تو باڑے والوں نے اضافی رقم مانگی، مقتول موٹر سائیکل پر بیٹھا تو نامعلوم شخص نے چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا، ملزم اذان جائے وقوعہ سے واردات کے بعد فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں مختلف علاقوں میں چھاپے مار کارروائی جارہی ہے۔