سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ انگلی اٹھاکر بات کرنے والی وفاقی پولیس کے افسر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جماعت اسلامی کے سابق سینٹر مشتاق احمد فلسطین پر اسرائیل جارحیت رکوانے کیلئے اسلام آباد کے ڈی چوک میں کئی دنوں سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں، چند روز قبل جب دھرنے کے شرکاء اپنے ساتھیوں کی موت کیخلاف احتجاج کررہے تھے تو پولیس اور تحریک کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوگئی یہ تصویر اسی لمحے کی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی پولیس کا افسر سابق سینیٹر کو غصہ بھرے اور تحکمانہ انداز میں انگلی دکھا کر بات کررہا جبکہ دوسری جانب ایک سفید داڑھی والا بزرگ سابق سینیٹر اس کے سامنے اپنے ساتھیوں سمیت موجود ہے۔
تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وفاقی پولیس کے اس افسر پر ہر طرف سے تنقید شروع ہوگئی ہے، ن لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید اور پی ٹی آئی کے راہنما حلیم عادل شیخ نے اس کی مذمت کی ہے۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کاش پولیس افسر یہ غصہ اس شخص پر کرتا جس نے ہمارے کارکنوں پر گاڑی چڑھائی ہے جبکہ دوسری جانب وفاقی پولیس کے افسران کا کہنا ہے تصویر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دکھایا جارہا ہے، ویڈیو سے ایک تصویر نکال کر پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔