رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن میں زبردستی داخل ہونے کا واقعہ، مقدمہ درج نہ ہوسکا

خیبر پختون خوا اسمبلی کے رکن فضل الہٰی کے ساتھیوں سمیت رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن میں زبردستی داخل ہونے کے واقعے کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں ہوسکا۔

پولیس  کے مطابق اس واقعے کی تفتیش جاری ہے لیکن ابھی  ایف آئی ار درج نہیں ہوئی۔

واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے واپڈا حکّام نے کینٹ پولیس کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

یاد رہے کہ مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر زبردستی بجلی بحال کرنے کی تھی۔