سوات خوازہ خیلہ کےمدرسے میں 8 سالہ طالب علم پر تشدد، قاری گرفتار

سوات خوازہ خیلہ  کے ایک مدرسے میں8 سالہ  طالب علم پر تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کر لیا گیا۔

 خوازہ خیلہ پولیس کا کہنا ہے کہ  قاری صاحب پر بچے کے والد کے مدعیت میں ایف آئی آر  درج کی  گئی اور مدرسہ قاری کو   گرفتار  کیا گیا۔

ننھے طالب علم نعمت اللہ  نے اپنے بیان میں کہا کہ قاری صاحب  معمولی غلطی پر پلاسٹک پائپ اور ڈنڈے سے ہمیں مارتے ہے۔
 

طالب علم کے والد نے اپنے بیان  میں کہا کہ  میرا بچہ اس مدرسہ میں پڑھتا ہے ، باہر سے کسی نے اطلاع دی کہ تمہارے بچے پر قاری صاحب نے تشدد کیا، جس پر میں مدرسے پہنچا۔
 

خوازہ خیلہ پولیس کا کہنا ہے کہ قاری صاحب پر بچے کے والد کے مدعیت میں ایف آئی آر  درج کی ہے ۔