شانگلہ میں سواریوں سے بھری جیپ کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سواریوں سے بھری جیپ بیلے بابا سے پاگوڑی جارہی تھی کہ تودو اوبو کے مقام پر حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،حادثے کی اطلاع ملتے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
دوسری طرف وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شانگلہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے،محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔