پاکستان میں جہاں قتل و ڈکیتی کے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، وہیں اب عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔
حال ہی میں پنجاب کے ضلع بہالپور میں باپ اپنی ہی دو کم سچ بچیوں کو قتل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی عدات کی جانب سے بچیوں کو والدہ کے سپرد کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جس پر عمل درآمد کے بجائے والد نے بیٹیوں کو ہی موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
بہاولپور کی عدالت میں میاں بیوی اور بچوں کے حوالےسے کیس سنا جا رہا تھا، جس کے بعد یہ فیصلہ دیا گیا۔
دوسری جانب میاں بیوی کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا، جس پر اہلیہ شوہر سے الگ ہو گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق مسافرخانے میں سرفراز نامی شخص اور اہلیہ آسیہ کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا، جس کے بعد اہلیہ میکے آ گئی تھی۔
آسیہ بچیوں کو لے کر میکے آ گئی تھی، جس کے بعد سرفراز آسیہ کے گھر پہنچا جہاں دونوں درمیان جھگڑا ہوا، اسی دوران باپ نے لوہے کے سریے کے وار سے اپنی ہی دونوں بیٹیوں کو زخمی کر دیا جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کی جانب سے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کر دیا ہے۔