رونالڈو نے گول کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں زیادہ سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق النصر کے رونالڈو کے الاتحاد کے خلاف 2 گول سے مجموعی گول 35 ہو گئے۔ اس سے پہلے 2019 میں عبدالرزاق حمداللہ نے 34 گول کیے تھے۔

اس سے قبل معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2024 کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بھی قرار دیئے جا چکے ہیں۔

غیر ملکی جریدے نے 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے 50 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی۔ فہرست کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 12 ماہ کے دوران 26 کروڑ ڈالرز کما کر دیگر تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔