نوجوانوں کوٹک ٹاک پرویڈیو بنانے کا جنون مہنگا پڑھ گیا

عیسی خیل میں نوجوانوں کوٹک ٹاک پرویڈیو بنانے کا جنون مہنگا پڑھ گیا۔ پولیس نےخواتین کا برقعہ پہن کر موٹرسائیکل پر گھومنے والے دونوں نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔

نواحی علاقہ کمرمشانی میں دو نوجوانوں نے خواتین کا روائتی شٹل کاک برقعہ پہن کر موٹر سائیکل چلایا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

ڈی پی اومیانوالی مطیع اللہ خان کے نوٹس پر پولیس نےموٹر سائیکل پر گھومنے والے دونوں نوجوان اشرف اورعزیز اللہ کو حراست میں لیکر پابند سلاسل کردیا۔

دونوں ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والےفعل ہرگز قبول نہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔