پشاور: خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے پولیس اور بیوروکریسی کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر امجد نے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس اور بیوروکریسی کے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جائے کیونکہ پولیس والے کاروائی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر ڈالتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے مطالبہ کیا کہ اسپیکر اسمبلی پولیس اور بیوروکریسی میں ٹاک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے رولنگ دیں اور 140 ارب روپے پولیس اور امن وامان کے لیے مختص ہیں اسے کارکردگی کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔