مرغی کا گوشت مہنگا ہوکر 431 روپے کلو ہو گیا : ہول سیل میں زندہ مرغی286 روپے میں فروخت ہو رہی ہے

لاہور میں مرغی کا گوشت 8 روپے مہنگا ہو کر 431 روپے کلو ہو گیا۔

شہر میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ پرچون میں زندہ مرغی 297 روپے کلو ہو گئی۔

لاہور میں ہول سیل میں زندہ مرغی286 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

لاہور میں گزشتہ 3 ہفتوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

اس ماہ کے پہلے ہفتے میں قیمت میں بڑی کمی کی گئی تھی جس کے بعد گوشت 78 روپے سستا ہو کر 470 روپے کلو ہو گیا تھا۔