پی آئی اے کی خریداری میں 8ملکی اورغیرملکی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن کا عمل کل اسلام آبادمیں ہوگا،8میں سے 4کمپنیاں شارٹ لسٹ ہوں گی،شارٹ لسٹ 4کمپنیوں سےبزنس پلان اور پیشکش طلب کی جائےگی۔
ایئربلولمیٹڈ،عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ نےدلچسپی ظاہر کی،فلائی جناح اور جیریز انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ نےبھی دلچسپی ظاہر کی۔
سرداراشرف کمپنی چینی کمپنی کےاشتراک سےبولی میں شریک ہو گی،نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی خریداری میں 3 کنسورشیم نےدلچسپی کا اظہار کیا۔