ایکشن پلان کےتحت پیشہ بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائےگا،علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علیٰ امین گنڈاپور کی زیرصدارت انسداد گداگری سےمتعلق اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایکشن پلان کےتحت پیشہ وبھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائےگا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علیٰ امین گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی دارالحکومت پشاورمیں انسداد گداگری کےلئےایکشن پلان کی منظوری دی گئی،ایکشن پلان کےتحت پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائےگا،اس ایکشن پلان کوصوبے کے دیگر اضلاع میں بھی اپنایا جائے گا،صوبائی دارالحکومت پشاور میں 1356 گداگروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ دوسرےصوبوں سےآئےہوئےگداگروں کومتعلقہ صوبوں کوواپس بھیجا جائے گا،ایکشن پلان کےتحت مقامی ضرورت مند اورضعیف العمرگداگروں کودارالخفالہ منتقل کیا جائے گا،جہاں پر ان ضرورت مند گداگروں کو مفت رہائش اور کھانے پینے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،جس کے بعد ان کو اپناروزگار شروع کرنے کےلئے تکنیکی ہنر سکھائے جائیں گے۔

 علیٰ امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ گداگری کرنے والے ضرورت مند کم سن بچوں کو زمونگ کور منتقل کیا جائے گا،زمونگ کور میں ان بچوں کی تعلیم وتربیت کا بندوبست کیا جائے گا،اجلاس میں پیشہ ور گداگری کے موثر تدارک کے لئے سزائیں سخت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا،متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں مروجہ قوانین میں ترمیم تجویز کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی،پیشہ ور گداگر شہریوں کے لئے ذہنی کوفت کا باعث ہیں۔