روف حسن کا بڑا انکشاف: ’عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بیرون ملک سے آپریٹ ہورہا ہے‘

بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر ریاست مخالف مواد شئیر کرنے پر اب ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور سینئر سیاستدان رؤف حسن کی جانب سے سابق وزیر اعظم کے پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ باہر سے آپریٹ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بیرون ملک سے چلایا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا کا سربراہ بھی امریکا میں ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے سقوط ڈھاکہ اور شیخ مجیب الرحمان سے متعلق ویڈیو اپنےا اکاؤنٹ سے شئیر کی تھی۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ پارٹی کے جن ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جانب سے اس ویڈیو کو شئیر کیا گیا، وہ انہوں نے ذاتی حیثیت سے کیا۔

جبکہ رؤف حسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک یہ ویڈیو دیکھی ہی نہیں ہے۔ جبکہ ترجمان کی جانب سے اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر یہ ویڈیو پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کے خلاف ہوئی تو ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔