خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ایم ایس امتحان کیلئے عمر کی حد بڑھانے سمیت متعدد قرار دادیں منظور کر لی گئیں۔
پی ایم ایس امتحان کیلئے عمر کی حد بڑھانے کی قرار داد حکومتی رکن شفیع اللہ جان نے پیش کی، قرارداد کے متن کے مطابق پی ایم ایس امتحان کے لیے عمرکی حداس وقت تیس سال ہے، پہلے بی اے دوسالہ تھی، اب بی ایس 4 سال ہے۔
قرار داد کے متن کے مطابق پی ایم ایس کے لیے طالب علم کی عمر 30 سے بڑھا کر 35 کی جائے، سرکاری ملازمین کے لیے یہ رعایت 37 سال تک کی جائے۔
صوبائی اسمبلی نے شرافت علی کی قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی نے عبدالغنی کی لیڈیز ہیلتھ ورکرز کے بارے میں قرارداد بھی منظور کر لی، قرار داد میں کہا گیا کہ اینٹی گریٹڈ پروگرام کے تحت کام کرنے والی لیڈیز ہیلتھ ورکرز کو مستقل کیا جائے۔
قرار داد کے متن کے مطابق لیڈیز ہیلتھ ورکرز کو دیگر سرکاری ملازمین کی طرح اپ گریڈ کیا جائے۔
صوبائی اسمبلی میں شیرعلی کی لیب اسسٹنٹس بارے قرار داد بھی منظور کر لی گئی، قرار داد میں کہا گیا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے لیب اسسٹنٹس کو بھی دیگر ملازمین کی طرح اپ گریڈ کیا جائے۔