پی ٹی آئی خود اپنے اوپر پابندی لگوا چکی ہے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) خود اپنے اوپر پابندی لگوا چکی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا نہ کوئی انتخابی نشان ہے اور نہ ہی انہوں نے انٹراپارٹی الیکشن کروائے ہیں۔

اعظم نزیر تاڑر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے اوپر پابندی لگوا چکی ہے اور سنی اتحاد میں ضم ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں گے اور آپ کو نظر آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کروڑوں روپے کے کاروبار کرتے ہیں انکو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے اور کروڑوں روپے کے کاروبار کرتے ہیں مگر انکا ٹیکس دیکھ کر شرم آتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے متعلق رولز آنے چاہئیں۔