گورنر ہاؤس بیٹھ کر پی ٹی آئی کو بے نقاب کروں گا، سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بننے  دیں گے : فیصل کریم کنڈی

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیم کا براحال ہے، گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر تحریک انصاف کو بے نقاب کروں گا۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو اپنے ضلع کو نہیں سنبھال سکتے ملک کو کیا سنبھالیں گے، جب سے آیا ہوں ان کے ذہن میں ہے شاید گورنر راج لگنے جا رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک جماعت نے خیبرپختونخوا میں نوجوانوں پر سیاست کی، خیبرپختونخوا میں آج تک کوئی کھیلوں کی سرگرمیاں نہیں ہوئیں، خیبرپختونخوا کا گورنرہاؤس ہر شخص، ہر پارٹی کے لئے کھلا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ آپ آئیں اور دیکھیں اس صوبے میں ایک سال میں کیا ہوتا رہا ہے، ان سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بننے  دیں گے۔