وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ترکیہ کی نجی سرمایہ کار کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مختلف شعبہ جات میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی، وفد نے خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت غیر ملکی کمپنیوں سے اشتراک کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کے گھروں کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔