خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس میں ا یک بچہ جاں بحق جبکہ 1زخمی ہو گیا ۔
خیبرپختونخوا کے ضلع اور سابق قبائلی علاقہ باجوڑ جو پاکستان اور افغانستان کے بارڈر پر موجود ہے، آج ہی اس کے تحصیل ماموند میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے
پولیس نے مزید تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ تحصیل ماموند کے علاقہ لوئی خرکی میں ہوا جہاں2 بچے راستے میں پڑے آئی ڈی بم کا شکار ہو گئے جن میں سے ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ، زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پر اس کا علاج جاری ہے ۔
دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے ۔