قومی اسمبلی میں شرکت کا لائحہ عمل کیا ہو؟ تحریک انصاف کا پارلیمانی اجلاس طلب

تحریک انصاف نےپارلیمانی اجلاس آج ساڑھے تین بجے طلب کرلیا جس میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی اجلاس عمر ایوب کی صدارت اپوزیشن چیمبرمیں منعقد ہو گا، قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ایف آئی اے نوٹس حوالے سے پارلیمان میں آواز اٹھائیں گے، قومی اسمبلی اجلاس میں اسد قیصر دوبارہ کھولے جانے والے کیسوں پر بحث کریں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی اسمبلی اجلاس میں بات کی جائے گی۔