تحریک انصاف کی سوشل میڈیا پالیسی کا ذمہ دار کون؟

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے متنازع ٹوئٹ پر ایف آئی اے نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ترجمان رؤف حسن کا بیان قلمبند کرلیااوردونوں رہنماؤں کو 21سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی دے دیا۔

بدھ کو پی ٹی آئی رہنما ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے سامنے پیش ہوئے، رؤف حسن سے 4 اور بیرسٹر گوہر سے 2 گھنٹے تک سوالات کیے گئے‘سوالنامے میں پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پالیسی کا ذمہ دار کون ہے ‘بانی تحریک انصاف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ان کی غیر موجودگی میں کون چلاتا ہے ؟ 

عمران کی غیر موجودگی میں کس کی اجازت سے مواد اپلوڈ ہوتا ہے؟ متنازع ٹوئٹ کس کی اجازت سے اپلوڈ کیا گیا تھا۔یہ بھی پوچھا گیا کہ متنازع ٹوئٹ کو ابھی تک ڈیلیٹ نا کرنے کی کیا وجوہات ہے۔