بہاولپور: پرچہ دیتی طالبہ کی طبیعت خراب، ریسکیو اہلکار 2گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں لےکرکھڑی رہی

بہاولپور میں پرچہ دیتی طالبہ کی طبیعت خراب ہوئی تو سال ضائع ہونے کے ڈر سے اسپتال جانے سے انکار کیا لیکن ریسکیو اہلکار 2گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں لےکر کھڑی رہی۔

بہاول پور میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینیئر (ڈی اے ای) کے امتحان میں پیپر دیتے ہوئے طالبہ کی طبیعت خراب ہوئی تو  طالبہ نے اسپتال جانے سے انکار کیا۔

بہاولپور: پرچہ دیتی طالبہ کی طبیعت خراب، ریسکیو اہلکار 2گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ  میں لےکرکھڑی

طالبہ نے کہا کہ پرچہ چھوڑ دینے سے میرا سال ضائع ہوجائےگا۔ انکار پر امتحانی سینٹر میں ہی طالبہ کو طبی امداد دی گئی اور ریسکیو کی خاتون اہلکار 2 گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں لےکرکھڑی رہی۔

ریسکیو اہلکار کی فرض شناسی کے باعث طالبہ نے اپنا پرچہ مکمل کیا۔