آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے، سڑکوں، چوراہوں پر بے مقصد ہنگاموں سے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچا : نوازشریف

مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے۔

مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ملاقات کی، میاں محمد نوازشریف نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں، چوراہوں پر بے مقصد ہنگاموں سے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچا۔

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ملاقات کے موقع پر سینیٹ میں مسلم لیگ (نواز) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔