ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 114 رنز کا ہدف دیا ہے۔
نیویارک میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 113رنز بناسکی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر نے 26 اور کوئنٹن ڈی کک نے 18 رنز بنائے۔
بنگلادیش کے تنظیم حسن نے 18رنز دےکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تسکین احمد نے 2 اور رشاد حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔