وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب : آئندہ مالی سال کے بجٹ کے امور بھی زیر غور آئیں گے، ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ چین پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔